ریلوے اسٹیشن خانپور کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

ریلوے اسٹیشن خانپور کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

رحیم یار خان(نیاٹائم)ریلوے اسٹیشن خانپور کے نزدیک لاہور سے کراچی جانیوالی مال گاڑی کی دوبوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی ٹریفک معطل ہوگئی، تاہم متاثرہ ٹریک پر امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔

 

خانپور ریلوے اسٹیشن کے پاس مال گاڑی پٹری سے اترنے کے حادثے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک کو نقصان پہنچا ٹرینوں کی آمد معطل ہے ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثہ کیبن مین کے اچانک کانٹا تبدیل کرنے کے باعث پیش آیا اس پہلے اسی مقام پر متعدد ٹرینیں پٹری سے اترنے کے حادثے کا شکار ہوئیں ریلوے ٹیموں نے متاثرہ ٹریک پر امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

 سمہ سٹہ سے امدادی ریلیف ٹرین روانہ ہے حادثے کی وجہ سے ڈاؤن پر آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ سمہ سٹہ سے امدادی ریلیف ٹرین آتے ہی ٹریک کو مرمت کرکے جلد بحال کر دیا جائے گا۔

 

بلوچستان میں بارش وسیلاب سےمزید15افراد جاں بحق