الخدمت فاؤنڈیشن پشاور  نےمزید بیس اجتماعی شادیوں کا اہتمام کردیا

الخدمت فاؤنڈیشن پشاور نےمزید بیس اجتماعی شادیوں کا اہتمام کردیا

پشاور(نیاٹائم)الخدمت فاؤنڈیشن پشاورکے تحت اب تک نادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی سہولت سے مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد476ہوگئی۔

 

20یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی دعوت ولیمہ تقریب پیراماونٹ کلب نادرن بائی پاس نزد دلہ زاک روڈ پشاور میں الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تھے۔تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عتیق الرحمن،الخدمت پشاور کے سرپرست اعلی جسٹس ریٹائرڈ غلام محی الدین ایڈوکیٹ سریم کورٹ،سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان، تقریب کے چیف آرگنائزر الخدمت فاؤنڈیشن کےضلعی صدرارباب عبدالحسیب اور ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر افتحار احمد سمیت معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

اجتماعی شادیوں کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 20 جوڑوں کو ڈبل بیڈ،واشنگ مشین،بیڈسٹل فین،سنگارمیز،سلائی مشین،استری،واٹر،چائے اورڈنر سیٹ سمیت روزمرہ اشیاء کی 60اشیاء فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ہر جوڑے کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کے ضروری گھریلوں اشیاء فراہم کی گئیں۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کے جملہ اخراجات مخیر شخصیات نے سپانسر کئے تھے جبکہ اس موقع پر 20 جوڑوں کے عزیزواقارب اور دوست احباب پر مشتمل 1000سے زائدمہمانوں کے لئے دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔الخدمت خواتین ٹرسٹ کی جانب سے اس موقعہ پر خواتین کے لئے بنائے گئے الگ پنڈال میں 20 دلہنوں کو تخائف بھی فراہم کئے گئے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی راجن پورآ مد