متھیرا پانچ وقت کی نماز ادا کیوں نہیں کر سکتیں

متھیرا پانچ وقت کی نماز ادا کیوں نہیں کر سکتیں

کراچی (نیا ٹائم) پاکستانی  اداکارہ و میزبان متھیرا کا کہناہے کہ وہ تہجد کی نماز پڑھتی ہیں  جبکہ انہوں نے انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھ رکھا ہے ۔

 

پاکستانی میزبان و اداکارہ  متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ سماجی رابطوں پر وائرل ہورہا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ  تیس  سال کی عمر کے  بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کردی جبکہ میں صلوۃ الحاجات بھی پڑھتی ہوں اورمیں اپنی صلوۃ الحاجات  کبھی بھی مس کرنا نہیں  چاہتی۔پاکستانی اداکارہ نے بتایا کہ اب میرا مقصد ہے کہ میں  دو سے  تین فرض نماز بھی ادا کروں کیوں کہ سونے اور کام کرنے کے باعث  میں  پانچ  وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی۔

 

میزبان  متھیرا کا  مزید کہنا تھاکہ میں نے چیزوں کو سمجھنے کیلئے قرآن کو انگریزی میں پڑھنا شروع کیا کیونکہ یہ پڑھنانہایت ضروری ہے تاہم  میری اردو اور عربی بہت کمزور ہے اس لیے میں نے قرآن پاک کو انگریزی  میں ہی  پڑھا۔اداکارہ نے  کہا کہ انسان کیلئے تبدیلی ضروری ہے اور ہر گزرتے وقت کیساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اب میں  ذہنی طور پر زیادہ میچور ہو گئی ہوں  اور زیادہ سنجیدہ بھی  کیونکہ میں ہر وقت پندرہ  سال کی لڑکی تو نہیں رہ سکتی۔

 

 

بھارتی کامیڈین ٹی وی پر آنے سے قبل کیا کرتے تھے ؟