محکمہ موسمیات کی بارشوں کے متعلق بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بارشوں کے متعلق بڑی پیشگوئی

کراچی(نیاٹائم)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے سندھ پرمون سون سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شہرقائد پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بادل برسا سکتے ہیں جس کے مطابق ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ نو اگست تک کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کا سبب بن سکتا ہے، پھرگیارہ سے پندرہ اگست تک دوبارہ بادلوں کے برساؤ کا سلسلہ شروع ہوگا۔اس حوالےبارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا بتانا ہے کہ کراچی میں کل سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے اورسات اگست کو درمیانی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں کل چھ اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا اسپیل نو اگست تک اثرانداز ہوسکتا ہے جبکہ دوسرا اسپیل دس اگست کی شام کو آئے گا، پہلے اسپیل کے مقابلے دوسرا اسپیل کافی تگڑا ہوگا جس دوران کبھی کبھی خاصی تیز بارش بھی ہوسکتی ہیں۔

 

سردار سرفراز نے کہا کہ مشرقی سندھ میں تھرپارکر اورعمرکوٹ میں آج دوپہر یا شام سے ہلکی بارش ہوسکتی جبکہ گزشتہ سب بھی تھر پارکر میں کسی کسی جگہ ہلکی بارش ہوئی۔ چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارشوں کا چانس ہے۔

 

کراچی میں آج پھر بادل برسیں گے