کامن ویلتھ گیمزمیں قومی ہاکی ٹیم کا سفراختتام پذیر

کامن ویلتھ گیمزمیں قومی ہاکی ٹیم کا سفراختتام پذیر

برمنگھم(نیا ٹائم ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز میں سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

 

یونیورسٹی آف برمنگھم سینٹر میں کھیلے گئے میچ کے شروع میں قومی ہاکی پلیئرز نے جارح مزاج کھیل پیش کیا لیکن  گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کیے گئے۔دولت مشترکہ گیمز کے اہم میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں سات صفر گول کی ذلت آمیز شکست کا سامناکرنا پڑا جب کہ گرین شرٹس کی ٹیم میڈل کی دوڑ سے بھی آوٹ  ہوگئی۔پول اے میں آسٹریلیا سے شکست  کے بعد قومی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی جب کہ ایونٹ میں ساتویں پوزیشن کے میچ کے لیے کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔

 

اس سے قبل قومی ہاکی  ٹیم کوٹورنامنٹ  میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی  اور ساوتھ  افریقہ سے میچ برابر رہا جبکہ سکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی ہار کے بعد اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو دھچکا لگا تھا۔برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے پاکستانی شاہینوں کو باآسانی شکست دیتے  ہوئے پول اے میں پہلی پوزیشن سمیٹی تھی  جس کے بعد  قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی  تھی ۔ پاکستان کے پاس  تیسرے کوارٹر میں گول کرنے کے اچھے مواقع آئے  لیکن وہ گیند کو جال میں  نہ پہنچا سکے۔

 

 

کامن ویلتھ گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹ  کامیابی کے ٹریک پر گامزن