• Friday, 30 September 2022
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلین چٹ مل گئی

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلین چٹ مل گئی

لاہور(نیاٹائم)پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کلین چٹ دیتے ہوئے بے گناہ قرار دیدیا۔

 

لاہور پولیس نے انسداد دہشتگردی کورٹ میں رپورٹ جمع کروائی جس میں لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ اور گورنمنٹ املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور شفقت محمود سمیت دیگر کو بے گناہ قراردیا۔کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر پولیس اسٹیشن شفیق آباد، شاہدرہ ،گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں ایف آئی آرز درج تھی جبکہ پولیس نے مقدمے سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ہٹادی۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پولیس کو اب ان کیسز میں ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔پولیس کی طرف سے کورٹ میں رپورٹ پیش کروائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نےبیل کی ضمانتیں واپس لے لی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات جھوٹے وزیراعلیٰ کے جھوٹے حکم پر ہوئے تھے۔

 

نذیرچوہان نے آرمی چیف سے مداخلت کی درخواست کردی