
جاویدلطیف نے نوازشریف کی واپسی کے متعلق بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد(نیاٹائم)مسلم لیگ ن کے رہنما اور فیڈرل منسٹر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں نوازشریف کو پاکستان واپس آکرلوگوں کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔
لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عوام اپنے محبوب قائد کووطن واپس دیکھنا چاہتی ہے، میں بھی میاں صاحب اگلے چند ہفتوں میں پاکستان کے عوام کی خدمت کرتے دیکھائی دے رہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا پاکستان میں شاندار ویلکم کرونگا، نواز شریف پاکستان کے جس ائیر پورٹ پر اتریں گے تو باہر عوام کا جم غفیرائیرپورٹ کے باہرنظر آئے گا۔
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نےمزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پارٹی کے خلاف فیصلہ آئین و قانون کے تحت دیا، گورنمنٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اقدامات اٹھائے گی۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف بھی نواز شریف سے ملنے کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں، حمزہ شہباز فیملی کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔
بھارت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا،وزیراعظم
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ