رحیم یار خان میں ڈاکو راج برقرار

رحیم یار خان میں ڈاکو راج برقرار

رحیم یارخان(نیاٹائم)پنجاب اور سندھ کی سرحد کو ملانے والے ضلع رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کا راج برقرار رہنے کی وجہ سے قتل اور اغوا کے واقعات مزید بڑھ گئے ہیں۔

 

 پولیس کے مطابق کچھ ماہ کے دوران قتل، اغوا اور بازیابی کیلئے بھاری تاوان کے واقعات کے مقدمات درج ہوئے، چار ماہ میں 31 افراد کا اغوا، تین کا قتل اور کئی مغوی کی بازیابی کے لیے بھاری تاوان ادا کی گئی۔ 

 

دوسری طرف کچے کے علاقے میں اب بھی پانچ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سخت حکمت عملی بنا رہے ہیں تاکہ جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹا جائے۔

 

پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکہ، دو اہلکار جاں بحق