• Friday, 30 September 2022
عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کیس ، قتل کی دفعات شامل

عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کیس ، قتل کی دفعات شامل

کراچی (نیا ٹائم) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں کثیر المنزلہ عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کے مقدمہ میں اہم پیشف ہوئی ہے ۔ عدالت نے مقدمہ میں قتل کی دفعات کا اضافہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

پولیس تفتیش میں اہم پیشرفت کے بعد ماتحت عدالت نے مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 6 ملزموں کےجسمانی ریمانڈ میں بھی 5 اگست تک توسیع کر دی ہے ۔

کراچی کے ڈیفنس فیز 8 میں ایک عمارت سے گر کر نوجوان کی مبینہ ہلاکت کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس تفتیش میں اہم پیشرفت کے بعد مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کر دی گئیں ۔

مقدمہ کے تفتیش افسر نے عدالت نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کی درخواست کی ۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ابھی تک ملزموں سے مکمل تفتیش نہیں ہو سکی ، جسمانی ریمانڈ میں اضافہ کیا جائے ۔

عدالت نے ملزموں محمد عمار ، عثمان ، اویس  عزیز ، احمد جمیل اور خضر اکبر سمیت 6 ملزموں کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

واضح رہے 31 جولائی کو کراچی کے پوش ایریا ڈیفنس فیز 8 کی ایک کثیر منزلہ عمارت کی بالکونی سے گر کر نوجوان عادل مسعود جاں بحق ہو گیا تحا ، پولیس نے نوجوان عادل مسعود کی بہن وردہ کی مدعیت میں مقدمہ دج کیا تھا جس میں اب قتل کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں ۔

 

پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکہ، دو اہلکار جاں بحق