• Friday, 30 September 2022
امریکی ادارے  کا محکمہ صحت خیبر پختونخوا کیلئے بڑا تحفہ

امریکی ادارے  کا محکمہ صحت خیبر پختونخوا کیلئے بڑا تحفہ

پشاور (نیا ٹائم) امریکی ادارے کی طرف  سے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کو بڑا تحفہ دیا گیا ہے ، صوبے میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے امریکی ادارے کی جانب سے صوبائی حکومت کو 36 ہیلتھ وہیکلز کا تحفہ دیا گیا ہے ۔

ہیلتھ وہیکلز کی صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کے موقع پر تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے خصوصی شرکت کی اور گاڑیاں صوبائی محکمہ صحت کے حوالے کیں ۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی حکومت یو ایس ایڈ کے ذریعے صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کو فراہمی پر فخر محسوس کرتی ہے ۔ ان گاڑیوں کی فراہمی سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں درست اور بروقت معلومات فراہمی اور صحت کے حکام کو باخبر رکھنے کیلئے بہتر طریقے سے لیس کیا گیا ہے ۔

امریکی سفیر نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے امریکی حکومت نے خیبرپختونخوا  حکومت کے ساتھ جو تعاون کیا ہے اس پر ہمیں فخر ہے ، حکومت پاکستان کے ساتھ ہماری سات دہائیوں سے زیادہ طویل اورشراکت داری ہے اور یہ اس کی تازہ مثال ہے ۔

ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کی وبا کے دوران بھی امریکا نے پاکستانی عوام کو زندگی بچانے والی ویکسین کی 61 ملین سے زائد خوراکیں بطور عطیہ دیں ۔ گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس پاکستان ہیلتھ ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر امریکا نے کووڈ ویکسین کی مزید 16 ملین پیڈیاٹرک خوراکیں بھی پاکستان کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

گاڑیوں کی حوالگی تقریب میں یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر مشن ریڈ ایشلیمین اور یو ایس قونصل جنرل رچرڈ ایچ ریلی بھی شریک تھے ۔

 

ملک میں کورونا سے اموات کی رفتارمیں تیزی آگئی