کامن ویلتھ گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹ  کامیابی کے ٹریک پر گامزن

کامن ویلتھ گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹ  کامیابی کے ٹریک پر گامزن

برمنگھم (نیا ٹائم  سپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ کامیاب کے ٹریک پر گامزن ، 200 میٹر سپرنٹر ریس میں پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے جیت اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔شجر عباس نے اپنی ہیٹ میں گزشتہ سال کے جونیئر ورلڈ چیمپئن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ، سیمی فائنل دوڑ کل   ہو گی ۔

نوجوان پاکستانی سپرنٹر شجر عباس نے 200 میٹر کی ہیٹ ٹو میں حصہ لیا تھ ا، انہوں نے گزشتہ برس کے ورلڈ انڈر 20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ نائیجرین کے اڈوڈی اونوز ریکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے راہ ہموار کی ہے ۔

شجر عباس نے 200 میٹر کا فاصلہ 21٫12 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے ۔ مجموعی طور پر وہ ٹائمنگ کے اعتبار سے 58 ایتھلیٹس میں 12 ویں نمبر پر رہے ہیں ۔ شجر عباس کی 200 میٹر میں پرسنل بیسٹ 20٫87 رہی ہے ۔

سیمی فائنل میں جگہ بنانے والے 24 ایتھلیٹس کے درمیان تین سیمی فائنل ریسیں کل جمعہ کے روز رات 11 بجے ہوں گے جن میں سے 8 کھلاڑی فائنل مقابلے کیلئے جگہ بنائیں گے ۔

شجر عباس کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ سیمی فائنل میں بھی ملک کیلئے اچھا پرفارم کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائیں ۔ انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کی کامیابی کیلئے دعا کریں ۔

 

نوح دستگیرنےکامن ویلتھ گیمزمیں وطن کانام روشن کردیا