تاجروں کےلیے خوشخبری

تاجروں کےلیے خوشخبری

اسلام آباد(نیاٹائم) مسلم لیگ ن کی مرکزی سینیئر نائب صدرمریم نواز کی سفارش کام کرگئی،وفاقی حکومت نے تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

ذرائع کاکہناہےکہ تاجروں کے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ (ن) لیگ کی اعلٰی قیادت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کےمطابق بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی سے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھاہونا تھا تاہم اب 30ارب روپے کا اضافی ٹیکس دوسرے شعبوں پر مزید ٹیکس لگا کر پورا کرنے کی حکمت عملی بنائی جائےگی۔

 

ایف بی آر ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ دوسرے شعبوں پر ٹیکس صدارتی آرڈیننس کے ذریعےہی لگایا جائے گا۔

 

واضح رہےکہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجروں نےشدیدغم وغصے کےساتھ احتجاج کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس لینے کی سفارش کی تھی۔

 

پانچ اگست کو بھارت کے خلاف یوم استحصال منائیں گے،دفترخارجہ