پیٹرولیم مصنوعات ، آئی ایم ایف کی ایک اوربڑی شرط سامنے آگئی

پیٹرولیم مصنوعات ، آئی ایم ایف کی ایک اوربڑی شرط سامنے آگئی

اسلام آباد(نیاٹائم) حکومت نےعالمی مالیاتی ادارے کے سامنے گھٹنےٹیک دیے، آئی ایم ایف کی طرف سے عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانےکا امکان ظاہرکردیاگیا۔

 

وزارت خزانہ کےذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دنوں بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی طرف سےتبدیل کیے جانے کاامکان ہے جس کے بعد یہ فیصلہ ہفتہ وار بنیادوں پرکیا جائےگا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت کا تعین پندرہ روزکےبجائے ہفتہ واربنیادپرہوگا۔

 

ذرائع کاکہناہےکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا اثرعوام کوبراہ راست منتقل کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا حالانکہ اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔

 

چین نے تائیوان کےقریب سمندرمیں فوجی مشقوں کاآغازکردیا