آرمی چیف کی تعیناتی سے معیشت زیادہ اہم ہے ، عمران خان

آرمی چیف کی تعیناتی سے معیشت زیادہ اہم ہے ، عمران خان

اسلام آباد (نیا ٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے آرمی چیف کی تعیناتی سے معیشت زیادہ اہم ہے ، کیا آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے پورے ملک کو جام کر دیں ، معیشت  ملک کیلئے سب سے اہم ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہمیں نومبر کا سوچنے کے بجائے ابھی کا سوچنا چاہئے ، ھالات بہت خراب ہیں ، ٹیکسٹائل ملز بند ہو رہی ہیں ، توانائی کا شدید بحران ہے جس جسے لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، عوام کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں ، ایسی صورتحال میں معیشت کا سوچنا چاہئے ، ملک کے سارے مسائل کا ھل فوری اور شفاف انتخابات ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ نئے انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد ہم حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی بس یہ چاہتی ہے کہ کسی طرح پی ٹی آئی کو کھیل سے باہر کر دیا جائے ۔مگر یہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ نہ تو میرے لندن میں اثاثے ہیں اور نہ ہی میں ملک سے باہر جانا چاہتا ہوں ، میرا سب کچھ پاکستان میں ہے اگر حکومت میرا نام ای سی ایل میں ڈالے تو میں ان کا شکر گزار ہوں گا ۔ ویسے یہ مجھے گرفتار کس وجہ سے کریں گے میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومتی سازش میں ملوث ہے پی پی اور ن لیگ نے بڑے بڑے سیٹھ پالے ہوئے ہیں جن سے یہ پیسے لے کر الیکشن میں استعمال کرتے ہیں ۔

 

نواز شریف کی پی ٹی آئی کیخلاف فوری ریفرنس بھجوانے کی ہدایت