نواز شریف کی پی ٹی آئی کیخلاف فوری ریفرنس بھجوانے کی ہدایت

نواز شریف کی پی ٹی آئی کیخلاف فوری ریفرنس بھجوانے کی ہدایت

اسلام آباد (نیا ٹائم   ) وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے حکمران اتحاد کے قائدین کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ، پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اتحادیوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ میں بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔

ذرائع کے مطابق اتحادیوں کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ سے استدعا کی جائے کہ ریفرنس کو فل کورٹ سنے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ عمران خان سی پیک کو رول بیک کرنے سمیت کشمیر کا سودا کرنے میں بھی براہ راست ملوث ہے ۔

اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاو نے کہا کہ اتحادیوں کو اب کارکردگی دکھانا ہو گی ، حکومت کو مہنگائے جن کو ہر صورت کنٹرول کرنا ہو گا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتوں ملک بھر میں پی ٹی آئی کے خلاف مشترکہ جلسے کریں گی ۔ ایم کیو ایم کراچی ، پیپلز پارٹی حیدر آباد اور سکھر میں جبکہ جے یو آئی پشاور میں جبکہ پختونخوا میپ اور بی این پی مینگل کوئٹہ میں جلسے کریں گے ۔ مسلم لیگ ن لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں جلسے کرے گی جلسوں میں تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ۔

 

کپتان کو ٹیم سمیت شکنجے میں لانے کاپلان