84 سیٹوں والے 155 سیٹوں والی پارٹی پر پابندی لگائیں گے ؟ فواد چوہدری

84 سیٹوں والے 155 سیٹوں والی پارٹی پر پابندی لگائیں گے ؟ فواد چوہدری

اسلام آباد (نیا ٹائم   )سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے پارلیمنٹ میں 84 سیٹیں رکھنے والی پارٹی 155 سیٹوں والی پارٹی پر پابندی لگائے گی ؟ وفاقی حکومت کے پاس کسی بھی پارٹی کو تحلیل کرنے یا ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے گی ۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پی ڈی ایم کا آلہ کار قرار دیا ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیر قانون کی ہدایت پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ تبدیل کیا ۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس حکومت کو بھجوانے کی بات فیصلے میں بعد میں شامل کی گئی ، فیصلے میں کئی طرح کے سقم موجودہ ہیں ۔

واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالےسے کیس کا فیصلہ سنائے جانے پر پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے فیصلے کو جانبدارانہ اور غیر منصفانہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

الیکشن کمیشن کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ، الیکشن کمیشن