بھارتی کامیڈین ٹی وی پر آنے سے قبل کیا کرتے تھے ؟

بھارتی کامیڈین ٹی وی پر آنے سے قبل کیا کرتے تھے ؟

ممبئی (نیا ٹائم  ویب ڈیسک )بھارتی کامیڈین سدیش لہری نے پہلی بار اپنے ماضی سے پردہ اٹھا دیا ، بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کامیڈین سدیش لہری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹی وی پر آنے سے قبل سبزی ، چائے اور قلفیاں بیچا کرتے تھے ۔

بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ غربت کے باعث وہ کبھی سکول نہیں جا سکے ، پیٹ پالنے کیلئے کبھی سبزیاں بیچیں تو کبھی چائے فروخت کی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ننگے پاوں فیکٹریوں میں چائے بیچنے جایا کرتے تھے ، گھر میں  غربت کے باعث چائے بنتی نہیں تھی اس لیے جو چائے وہ بیچتے تھے اسی میں سے ایک کپ خود بھی پی لیا کرتے تھھے ، انہوں نے حلوائی کی دکان پر بھی کام کیا ۔

کامیڈین نے کہا کہ ان تمام کاموں نے بطور اداکار میرے لیے ورکشاپ کا کردار ادا کیا ۔ قلفیاں اور سبزی بیچتے ہوئے بھِ ہمیں اداکاری ہی تو کرنا پڑتی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ میں شادی بیاں میں گانے بھی گایا کرتا تھا ۔

واضح رہے سدیش لہری 2007 میں پہلی بار ٹیلی ویژن سکرین پر اس وقت آئے جب انہوں نے کامیڈی شو " دی گریٹ انڈین لافٹر " میں حصہ لیا تھا ۔

بعدازاں کامیڈی سرکس میں کامیڈین کرشنا ابھیشک کے ساتھ بھی انہوں نے کام کیا اور انہوں نے رئیلیٹی کامیڈی شو کے تین سیزن جیتے ۔

سدیش نے اپنی فلمی کیرئیر میں کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کی کامیاب فلموں میں جے ہو ، ٹوٹل دھمال ، ریڈی اور گریٹ گرینڈ مستی شامل ہیں ۔

 

عامرخان کےسابقہ بیویوں سےمتعلق انکشافات