
کراچی میں آج پھر بادل برسیں گے
کراچی(نیاٹائم)محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرمیں مطلع ابرآلود رہے گا۔ اگلے چند دن کے دوران کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ کراچی میں آئندہ چنددن کے دوران موسلا دھار بارش کا چانس ہے، اگست میں آگے چل کر معمول سے زیادہ بارشوں کے چانسز ہیں۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق مشرقی سندھ میں چار اگست کی رات معتدل بارش کا سسٹم داخل ہوسکتا ہے، جس کے بعد پانچ سے نو اگست کے دوران تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا چانس ہے۔میٹ آفس کا کہنا تھا کہ اس دوران گھوٹکی، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔
شہر قائد میں رات سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ