مجھے آرام کی ضرورت نہیں:عالیہ بھٹ

مجھے آرام کی ضرورت نہیں:عالیہ بھٹ

ممبئی(نیاٹائم)بالی ووڈ اسٹارعالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اگر آپ فٹ ہیں تو سکون کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

 

ورسٹائل اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ اداکارہ اب ماں بننے والی ہیں تاہم عالیہ کا ماننا ہے کہ ان کو آرام کی ضرورت نہیں اور وہ ایک سوسال کی عمر تک کام کرنے کی توقع کرتی ہیں۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اداکارہ ان دنوں اپنی پہلی پروڈیوس کردہ مووی  ڈارلنگ کی پروموشن میں نظر آرہی ہیں، فلم کی پروموشن کے دوران انڈین میڈیا سے بات میں عالیہ کا کہنا ہے کہ مجھے اکثر لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان دنوں کام نہیں سکون کرنا چاہیئے۔

 

جس پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’میں تب تک کام جاری رکھونگی جب تک میری صحت بلکل فٹ ہے اور اگر آپ فٹ اور تندرست ہیں تو آرام کرنے کی کوئی اہمیت نہیں‘۔عالیہ بھٹ کا مزیدکہنا تھا کہ ’کام کرنا مجھےاچھا لگتا ہے، یہ میرا عشق ہے،یہ میرے دل، دماغ، روح، ہر چیز کو زندہ اور متحرک رکھتا ہے۔ لہذا میں ایک سو  سال کی ہونے تک کام کروں گی‘۔

 

عالیہ بھٹ نہ صرف طنزو مزاح سے بھرپور مووی ’ڈارلنگ ‘ کی پروڈیوسرہیں بلکہ وہ فلم میں مرکزی رول بھی ادا کر رہی ہیں، فلم اسی ہفتے پانچ  اگست کو ریلیز کی جائے گی، اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ فلم کو ضرور دیکھے امید کرتی ہوں کہ فلم آپ کی امیدوں پر پوری اترے گی۔

 

جھانوی کپور کو کن ناموراداکاروں کی ہیروئن بننا عجیب لگےگا