کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا

کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا

راجن پور(نیاٹائم)روجھان میں کچے کے علاقے میں ایک دفعہ پھر پولیس اور ڈاکو آمنے سامنے آگئے گذشتہ کئی گھنٹوں سے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان کراس فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے ابھی تک تین  ڈاکو پولیس فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

راجن پور کے علاقے روجھان کچے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی کشتی کو قبضے میں لیکر ڈاکوؤں کو چارووں جانب سے گھیرلیا ہے دریائے سندھ میں پانی میں اضافے کی وجہ سے کچہ کے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تو کچے میں چُھپے ڈاکو محفوظ مقام پر نکلنے لگے خبر ملتے ہی ڈاکوؤں کا پولیس نے تعاقب کیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔

 

پولیس کی جوابی فائرنگ کی نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ڈی پی او راجن پور پولیس کی مزید بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

 

پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکہ، دو اہلکار جاں بحق