نامورماہرتعلیم ڈاکٹرپروفیسرنبیلہ رحمن کوبڑی ذمہ داری مل گئی

نامورماہرتعلیم ڈاکٹرپروفیسرنبیلہ رحمن کوبڑی ذمہ داری مل گئی

لاہور(نیاٹائم) شعبہ تدریس سے وابستہ نامور ماہرتعلیم، محقق، نقاد، ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف پنجابی اینڈکلچراسٹڈیزجامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹرنبیلہ رحمن کوجھنگ یونیورسٹی کاوائس چانسلرتعینات کردیاگیا۔

 

ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنرپنجاب انجینیئربلیغ الرحمن نے پروفیسرڈاکٹرنبیلہ رحمن کوجھنگ یونیورسٹی کاوائس چانسلرتعینات کرنےکی منظوری دی۔

 

پروفیسرڈاکٹرنبیلہ رحمن کئی کتابوں کی مصنفہ اورپاکستان کے سب سے بڑے مقابلے کے امتخان سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کوتربیتی لیکچرزدینے کافریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔

 

محقق،نقادپروفیسرڈاکٹرنبیلہ رحمن پاکستان کی پہلی ماہرتعلیم ہیں جنہیں سلسلہ قادریہ پرپی ایچ ڈی کرنے کااعزازحاصل ہے،اب تک درجنوں پی ایچ ڈی اسکالرزآپ کی نگرانی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔

 

پروفیسرڈاکٹرنبیلہ رحمن کی تعلیمی خدمات پرنظرڈالی جائے توآپ عالمی سطح پرمنعقدہ انٹرنیشنل کانفرنسزمیں پاکستان کی نمائندگی کااعزازبھی رکھتی ہیں۔ اب تک ایک درجن سے زائدکتب لکھنےکیساتھ ان دنوں قرآن مجیدکاپنجابی زبان میں ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔

 

مختلف مکتبہ ہائے فکرسے تعلق رکھنے والے نامورشخصیات کی طرف سےپروفیسرڈاکٹرنبیلہ رحمن کی بطوروائس چانسلر تعیناتی پرانہیں مبارکباددینے کاسلسلہ جاری ہےاورحکومتی فیصلے کوبھی سراہاجارہاہے۔

 

کامن ویلتھ گیمز سے سری لنکن پلیئر اور منیجر لاپتہ