• Friday, 30 September 2022
ملک میں کورونا سے اموات کی رفتارمیں تیزی آگئی

ملک میں کورونا سے اموات کی رفتارمیں تیزی آگئی

 اسلام آباد(نیاٹائم)ملک میں کورونا سے اموات میں روز بروز تیزی آرہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید نومریض زندگی سے محروم ہوگئے ہیں۔

 

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید نومریض جان سے گئے جبکہ 160 مریضوں کی حالت کافی سیریس بتائی گئی ہے۔گزرجانے والے چوبیس  گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20949 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 806 افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ این آئی ایچ کا مزیدکہنا ہے کہ کورونا کے ایک سو ساٹھ مریضوں کی حالت بھی سنجیدہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کا تناسب تین عشاریہ پچاسی رہا۔

 

دوسری طرف محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد قومی انسٹیٹیوٹ برائے ہیلتھ نے محرم الحرام کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ہدایت نامے میں بتایا گیا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو کرنا خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کا ایک واحد راستہ ہے اس لیے ماسک لازمی پہنیں، سماجی دوری رکھیں اور ویکسین ہرصورت لگوائیں۔

 

کورونا کی تیز رفتاری، مجالس اور جلوس کیلئے ہدایت جاری