عامرخان کےسابقہ بیویوں سےمتعلق انکشافات

عامرخان کےسابقہ بیویوں سےمتعلق انکشافات

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ سپر سٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک مرتبہ اپنی دونوں سابقہ بیویوں  سے ضرور ملاقات کرتے ہیں۔

 

ناموراداکارعامر خان کرینہ کپور کے ہمراہ بھارت کے معروف شو" کافی وِد کرن" کے مہمان بنے، مذکورہ قسط کے نشر ہونے سے پہلے کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں مگر ان ہی میں سے ایک میں اداکار نے سابقہ بیویوں سے اپنے تعلق سےمتعلق گفتگو کی،اداکار نے کہا  کہ ہم سچ میں ایک دوسرے کا خیال اور احترام کرتے ہیں، میرے دل میں دونوں کیلئے بے حد عزت و احترام ہے اور ہم لوگ ہمیشہ ایک فیملی کی طرح ہی رہیں گے۔

 

ناموراداکارعامر خان نے بتایا کہ 'ہم سب ہفتے میں ایک بار ضرور ملتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ دونوں سے ملاقات  کویقینی بناؤں، چاہے ہم اپنی زندگیوں میں کتنے ہی مصروف کیوں نا ہوں۔واضح رہے کہ عامر خان کی پہلی بیوی  رینا دتہ تھیں جن سے ان کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں، عامر خان کی رینا دتہ سے طلاق شادی کے 16 برس بعد سال 2002 میں ہوئی تھی۔

 

اداکار نے فلمساز کرن راؤ سے دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی اور دونوں کی ملاقات معروف فلم لگان کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی جہاں کرن بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر  کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں جبکہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار بھی نبھا رہے تھے۔

 

اداکارہ مرینہ خان نے پروڈیوسر پرکس بات کا الزام لگا دیا