کامن ویلتھ گیمز سے سری لنکن پلیئر اور منیجر لاپتہ

کامن ویلتھ گیمز سے سری لنکن پلیئر اور منیجر لاپتہ

لندن(نیا ٹائم ویب ڈیسک)انگلینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز(دولت مشترکہ) میں شرکت کرنے والی سری لنکن  پلیئر اور آفیشل  ٹورنامنٹ سے لاپتہ ہوگئے۔

 

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمپ سے ایک خاتون جوڈو  پلیئراورٹیم کی منیجر تاحال لاپتہ ہیں  مگر دونوں کے نام ابتک سامنے نہیں آئے ہیں۔دولت مشترکہ  گیمز کے دوران خاتون جوڈو پلیئرکوگزشتہ روزہونے والے مقابلے میں شکست ہوئی تھی  جس کے بعد سے وہ مبینہ طور پر ٹورنامنٹ  سے غائب ہیں تاہم  دوسری  طرف برمنگھم میٹروپولیٹن پولیس نے سری لنکن انتظامیہ کیجانب سے لاپتہ ہونے والی جوڈو پلیئراور آفیشل کو فوری طور پر تلاش کرنے کے لیےانکوائری  شروع کردی ہے۔

 

اسے سے قبل  سری لنکن  دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل (ر) دمپتھ فرنینڈو نے مزید مسائل سے بچنے کیلئے سری لنکن دستے میں شامل تمام  پلیئرزکے پاسپورٹ ضبط کر لیے ہیں ۔خیال  رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے دستے میں اکیاون  آفیشلز اور 110 کھلاڑی شامل ہیں جب کہ جوڈو ٹیم میں تین  مرد اور  دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے برطانوی دارالحکومت لندن میں جاری ہے۔

                               

 

خانہ کعبہ کے اردگرد ڈھائی سال قبل لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی گئیں