ٹیم کا اعلان کپتان اور کوچ کی مرضی سے کیا ،محمد وسیم

ٹیم کا اعلان کپتان اور کوچ کی مرضی سے کیا ،محمد وسیم

لاہور(نیا ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ  پلیئرز کو پرعزم ہوکر میدان میں اترنا چاہیے، بابراعظم اچھے کپتان ثابت ہورہے ہیں تاہم ہمیں نئے کھلاڑیوں کو بھی آگے آنے کا موقع دینا چاہیے۔

 

لاہور میں نیوز کانفرنس  کرتےہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر  محمد وسیم  کا کہنا تھا  کہ  قومی ٹیم کا اعلان کوچ اور کپتان کی مشاورت سے ہی  کیا گیا ہے، ہم نے کنڈیشنز کے حساب سے کھلاڑیوں  کا انتخاب کیا ہے، وائٹ بال کرکٹ ٹیم میں ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے جبکہ  نیدر لینڈز سیریز کیلئے منتخب کیے گئے  پلیئرز میں سے  زیادہ تر نوجوان  ہیں ۔محمد وسیم نے کہا کہ ہم  سکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کرسکتے کیونکہ  ہمارے کئی  کرکٹرزنے ابھی تک سو میچ بھی پورے نہیں کھیلے  اس لیے سکواڈ میں ایسے  پلیئرز بھی ہیں جن کا نیدرلینڈز میں ڈیبیو ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ آج ہی دورہ نیدر لینڈز اور ایشا کپ ٹی ٹونٹی کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کا  بالنگ سلیکشن کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حسن علی ایک  بہترین باولر  ہیں اور بہت سے میچزبھی  جتوا چکے ہیں تاہم کئی دفعہ پلیئرز کو آرام دینا ان کے اپنے لیے ہی سودمند ہوتا ہے جبکہ ہمیں  امید ہے کہ حسن علی آرام کے بعد بہترین کم بیک کریں گے۔نسیم شاہ نے ریڈ اور وائٹ بال میں اچھی باؤلنگ کی اس لیے اس وقت نسیم شاہ ہمارے پاس سب سے بہترین چوائس تھے۔لیگ سپنرشاداب خان اس وقت ہماری ٹیم میں آل راونڈر کے طور پر کھیل رہے ہیں جبکہ فہیم اشرف  بھی اچھے کرکٹر ہیں مگر کنڈیشنز کے حساب سے وہ فٹ نہیں ہوتے۔

 

 

دورہ نیدرلینڈزاور ایشیا کپ کیلئے شاہینوں کا اعلان