پاکستانی کرنسی کاامریکی ڈالر پربڑا وار

پاکستانی کرنسی کاامریکی ڈالر پربڑا وار

کراچی (نیاٹائم) ڈالر کی اونچی اڑان بہت ہوگئی،پاکستانی روپیہ نےامریکی کرنسی پربڑاوارکردیا،انٹربنک اوراوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔

 

ذرائع کےمطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاشی استحکام کی یقین دہانیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوچکاہے۔

 

انٹر بینک میں ڈالرایک ہی روزمیں 7 روپے 38 پیسےسستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرانٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 9 روپے 38 پیسے کی کمی ہوئی ہےاس وقت انٹربینک میں ایک ڈالر 229 روپے پر آگیا ہے۔

 

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ڈالر کےمقابلے میں روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا۔

 

خیال رہے کہ چند روز سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہورہی ہے ،گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رکاہوا تھا۔

 

اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک پہنچی تھی۔

 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مسلسل گرتی جا رہی ہے۔

 

خواجہ سعد رفیق نےکس بات کی ٹھان لی