دورہ نیدرلینڈزاور ایشیا کپ کیلئے شاہینوں کا اعلان

دورہ نیدرلینڈزاور ایشیا کپ کیلئے شاہینوں کا اعلان

لاہور(نیا ٹائم) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان کردیا گیا ۔

 

نیدرلینڈز کیخلاف 3 ایک  روزہ انٹرنیشنل میچوں  کیلئے سولہ  پلیئرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔فاسٹ بولر حسن علی کو دونوں ٹورز سے آرام دیا گیا ہے جبکہ  نسیم شاہ کو قومی سکواڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور حارث رؤف قومی ایک روزہ  انٹرنیشنل سکواڈ کا حصہ ہیں ۔بیٹرامام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر بھی دورہ نیدرلینڈز میں شامل ہوں گے۔

 

نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کا حصہ ہیں۔اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ قومی سکواڈ کی قیادت بھی  کپتان بابر اعظم کریں گے  جبکہ نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف اور افتخار احمد قومی ٹی 20سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ اس  کے علاوہ خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ،شاہین شاہ آفریدی  اور عثمان قادر بھی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل ہیں۔

 

 

ایشیا کپ کرکٹ، پاک بھارت دوبارہ آمنے سامنے