پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکہ، دو اہلکار جاں بحق

پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکہ، دو اہلکار جاں بحق

 کراچی(نیاٹائم)شہرقائد کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم بلاسٹ ہوا جس میں دو اہلکارجاں بحق جبکہ دوزخمی ہو گئے ہیں۔

 

پولیس کے مطابق بلاسٹ ہیڈکوارٹر گارڈن کے اسلحہ خانے میں ہوا۔ شہید ہونے والے دو اہل کاروں کی شناخت پینتالیس سالہ اہلکار صابر اور چالیس سالہ شہزاد کے نام سے سامنے آئی ہے۔زخمی ہونے والے اہل کاروں میں چالیس سالہ علی گوہراور پچپن سالہ سعید شامل ہیں۔ ابتدائی انفارمیشن کے مطابق دونوں زخمی اہل کاروں کی کنڈیشن تشویش ناک ہے۔

 

 حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے مال خانے میں اسوقت ہوا جب صفائی ہورہی تھی۔ اس میں دہشتگردی کا کوئی عوامل شامل نہیں بلکہ یہ ایک اتفاقی حادثہ ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بارے انوسٹی گیشن کی جا رہی ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی بلا لیا گیا ہے۔

 

لاپتہ بچی کی لاش پراسرار حالات میں برآمد