• Friday, 30 September 2022
کراچی والوں کا انوکھا کارنامہ، سیوریج پائپ کو انڈرپاس بنا دیا

کراچی والوں کا انوکھا کارنامہ، سیوریج پائپ کو انڈرپاس بنا دیا

کراچی(نیاٹائم)آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع شاہین کمپلیکس پر سیوریج لائن بیٹھنے سے پڑنے والے گڑھے کی وجہ سے عوام کو مسائل کا سامنا ہے۔

 

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پرایک منفرد ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھائی دیا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں نے چوک میں رکھے سیوریج پائپ کو انڈرپاس بنایا ہوا ہے۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا یوزر نے بھی خوب کمنٹس کیے اور سندھ گورنمنٹ پر طنز کے تیر چلادیے۔امیر حمزہ نامی صارف نے کمنٹس کیا کہ 'سندھ گورنمنٹ نے شاہین کمپلیکس پرصرف ایک دن میں انڈر پاس بناکر ورلڈ ریکارڈ بنادیا ہے'۔اس کے علاوہ بھی متعدد صارفین نے اس سیچوایشن اور ویڈیو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔

 

یاد رہے کہ ٹریفک پولیس کے مطابق ہفتہ تیس جولائی کو شاہین کمپلیکس چوک سے کار گزرنے پرضیاء الدین احمد روڈ کی جانب جانے والی 72 انچ قطر کی سیوریج لائن متاثر ہوئی جس سے سڑک پر گڑھا پڑا، خوش قسمتی سے اس سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

چھٹیاں گزار کر گھر واپس آنے والی خاتون خوفزدہ کیوں ہوئی