اداکارہ مرینہ خان نے پروڈیوسر پرکس بات کا الزام لگا دیا

اداکارہ مرینہ خان نے پروڈیوسر پرکس بات کا الزام لگا دیا

کراچی(نیا ٹائم)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے اپنی آنے والی فلم "یاراوے" کے پروڈیوسر پر الزام  لگایا ہے کہ ان کیجانب سے اداکارہ کو فلم کا مکمل معاوضہ نہیں دیا گیا۔

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و پروڈیوسر مرینہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی رومینٹک  کامیڈی فلم "یاراوے"کے پروڈیوسرز پر معاوضہ نہ دینے کا الزام لگاتے  ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اپنے فینز سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے حق میں آواز بلند کریں ۔مرینہ خان  کیجانب سے  پوسٹ کردہ  پوسٹر میں فلم کی ریلیز کی تاریخ سولہ  ستمبر بتائی گئی جس پر اداکارہ  نے دعویٰ کیا کہ فلم پروڈیوسرز نے انہیں مکمل معاوضہ ادا کیے بغیر اور ان سے باضابطہ معاہدہ کیے بغیر ہی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

 

مرینہ خان  نے مزید لکھا کہ اگر وہ چاہیں تو فلم کی ٹیم پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا کیس دائر کرکے فلم کی ریلیز رکوا سکتی ہیں مگر یہ کہ وہ اس حوالے سے سست ہیں جبکہ پروڈیوسر کو اس سلسلے میں  شرم آنی چاہیے۔پاکستانی اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا  پر وائرل ہوتے ہی بڑی تعداد میں ان کے چاہنے والوں  نے اداکارہ کے حق میں  آواز بلند کی  اور کہا کہ اتنی سینئر اداکارہ کیساتھ اس طرح کا رویہ نامناسب ہے لیکن  مرینہ کے دعوے کے بعد "یارا وے" کے انسٹاگرام پیج پر پروڈیوسرز  کی جانب سے  وضاحتی بیان جاری کیا گیا  اور اداکارہ سے معافی بھی مانگی اور انہیں یقین دلایا کہ مکمل انکوائری کے بعد انہیں معاوضہ فراہم کردیا جائے گا۔

 

 

سلو میاں کو دھمکیاں ملنے پرراکھی ساونت کی انوکھی خواہش