سلو میاں کو دھمکیاں ملنے پرراکھی ساونت کی انوکھی خواہش

سلو میاں کو دھمکیاں ملنے پرراکھی ساونت کی انوکھی خواہش

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ  راکھی ساونت نے بالی وڈ دبنگ خان کی باڈی گارڈ بننے کی انوکھی خواہش کا اظہار کردیا۔

 

پچھلے مہینے بالی وڈانڈسٹری کے دبنگ اداکارسلو میاں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں تھیں  جس کے بعد سلمان  خان نے اپنی حفاظت کے لیے اسلحے کے لائسنس کی درخواست دی تھی۔ انڈین  میڈیا رپورٹس  کے مطابق دبنگ خان کو ملنے والی دھمکیوں کو اداکارہ راکھی ساونت نے  نہایت سنجیدگی سے لیا ہے اورانہوں نے سلمان خان  کا باڈی گارڈ بننے کی خواہش  کا اعلان کر دیا۔

 

بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کا کہنا تھا  کہ وہ سلمان خان کی باڈی گارڈ بننا چاہتی ہیں تاکہ اگر کوئی انہیں  گولی مارے  تو پہلے وہ گولی انہیں  لگے۔راکھی  نے کہا  کہ انکا اوردبنگ خان کا ایک اچھا تعلق ہے اور وہ انکی سلامتی کے لیے ہمیشہ سے دعا گو بھی  رہی ہیں ۔باگ باس کی کھلاڑی نے سلو میاں کو اسلحہ کا لائسنس ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ٹینشن نہ لینے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

 

 

عالیہ بھٹ کولوگوں کےکیاسمجھنےپراچھالگتاہے