گورنر پنجاب سے یوایچ ایس کےوائس چانسلر کی ملاقات

گورنر پنجاب سے یوایچ ایس کےوائس چانسلر کی ملاقات

لاہور(نیاٹائم) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور اور  پرائم یونیورسٹی آف نرسنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے  نامزد ریکٹر ڈاکٹر خالد خان کی ملاقات ہوئی ہے۔

 

میڈیکل کالجز کے کریکلم پر نظر ثانی اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ ہم نے قوم کے بچوں کو بہترین ڈاکٹر بنانے کے ساتھ بہترین انسان بھی بنایا ہے، ہمارے ڈاکٹر اعلی ترین اخلاقی اقدار کے مظہر ہونے چاہئیں۔ یونیورسٹیوں میں جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا فروغ ترجیح ہے،یونیورسٹیوں میں ماحولیات، اخلاقی تربیت، خواتین کی تعلیم، تکنیکی اور سائنسی ریسرچ کے فروغ سمیت مختلف کنسرشیمز بنانے پر کام ہو رہا ہے۔

 

گورنرپنجاب کا کہنا ہے کہ ان کنسورشیمز  کا مقصد پر اکیڈمک ڈسکشن کے ساتھ ان مسائل کے حل کے لیے میکانزم بنانا ہے،یہ کنسورشیمز حکومتی اداروں کو یونیورسٹیوں میں ریسرچ اور ماہرین کے تجربے کی بنیاد پر تجاویز دیں گے،یونیورسٹیوں میں  اکیڈیمیہ کا انڈسٹری سے رابطہ مضبوط ہونے سے  طلبا کو ملازمت کے مواقع ملیں گے۔

 

گرمیوں کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے