بلوچستان میں بارش وسیلاب سےمزید15افراد جاں بحق

بلوچستان میں بارش وسیلاب سےمزید15افراد جاں بحق

لاہور(نیاٹائم)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 15 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں،بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 165 تک پہنچ چکی ہے۔

 

پروینشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی  نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی  ہے جس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 67 مرد 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں،اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار میں ہوئی۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق اموات کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی،بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 74 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں 47 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں، مجموعی طور پر صوبے بھر میں 13 ہزار 975 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے،بارشوں میں 670 کلو میٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں، بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں، مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی نقصانات پہنچا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی راجن پورآ مد