• Friday, 30 September 2022
نذیرچوہان نے آرمی چیف سے مداخلت کی درخواست کردی

نذیرچوہان نے آرمی چیف سے مداخلت کی درخواست کردی

لاہور(نیاٹائم)انسدادِ دہشتگردی کے اسپیشل کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما نذیرچوہان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست ریجیکٹ کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا۔

 

نذیر چوہان پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 سے ن لیگ کے امیدوار تھے، ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران ان پرتحریکِ انصاف کےانتخابی آفس  پر اٹیک اور ورکروں پر تشدد کا الزام ہے۔پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے دوروزقبل انہیں گرفتار کیا اور انہیں قیدیوں کی وین میں انسداد دہشتگردی کورٹ میں پیش کردیا۔

 

پولیس نے کورٹ سے نذیرچوہان کے جسمانی ریمانڈ کی اپیل کی جس کو کورٹ نے ریجیکٹ کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوادیا۔اس موقع پر نذیر چوہان نے کہاکہ ان کی کار بھی ضبط کر لی گئی جس میں پچاس  لاکھ روپے تھے، وہ جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کرتے ہیں۔نذیر چوہان نے آرمی چیف سے اپنی گرفتاری کے متعلق مداخلت کی استدعا کردی۔

 

وفاقی حکومت کو پندرہ منٹ میں گھر بھیج سکتے ہیں،پرویزخٹک