چینی دھمکیاں نظر انداز ، نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں

چینی دھمکیاں نظر انداز ، نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں

تائے پی (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) چینی دھمکیوں اور جنگ کے خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینس پلوسی تائیوان پہنچ گئیں ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پارلیمان کی سپیکر نینسی پلوسی ایشیائی ممالک کے دورے پر آج تائیوان پہنچی ہیں ۔ نینسی پلوسی 25 سال میں تائیوان کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ امریکی شخصیت ہیں ۔

نینسی پلوسی کی تائیوان آمد پر درالحکومت تائے پی میں 101 سکائی سکرائپر ٹاور پر انگریزی اور چینی زبان میں انہیں ویلکم کیا گیا ،شکریہ ادا کیا گیا اور لکھا گیا ، ویلکم یو اے این تائیوان ۔

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی اپنے وفد کے ہمراہ آج تائیوان میں مصروف دن گزارنے کے بعد صبح روانہ ہوں گی ۔ وہ اپنے مختصر دورے میں تائیوان کی صدر سے ملاقات کریں گی اور باہمی امور کی دلچسپی سمیت خطے میں قیام امن کیلئےاہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گی ۔

واضح رہے چینی وزارت خارجہ ترجمان نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکی سپیکر نینسی پلوسی تائیوان آئیں تو یہ چینی معاملات میں مداخلت تصور ہو گی اور چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھی رہے گی ۔

چینی وزارت خارجہ ترجمان نے دھمکی دی تھی کہ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو چین اپنی خود مختاری اور سالمیت پر حملہ سمجھتے ہوئے دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور ہو گا ۔ انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آگے سے نہ کھیلے اس کے نتائج بہت خوفناک نکلیں گے ۔

چین کی دھمکیوں کے بعد تائیوان کی سرحد پر جنگی طیاروں نے پروازیں شروع کر دی تھیں اور سرحد پر فوج کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا تھا ۔ کئی رہنماوں نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کو دورہ تائیوان منسوخ کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا ۔

 

پہلا بحری جہاز یوکرینی اناج لے کر استنبول پہنچ گیا