الیکشن کمیشن ، عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

الیکشن کمیشن ، عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (نیا ٹائم )الیکشن کمیشن سے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ اور جعلی بیان حلفی جمع کروانے کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی گئی ۔ درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کو جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر 62 ون ایف کے تحت نااہلی کیا جائے ۔ان سے بطور ایم این اے اور وزیر اعظم حاصل تمام مراعات اورسہولیات بھی واپس لی جائیں ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کیس میں بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر ان کی نااہلی کا حکم سنایا گیا ، ناہلی کے ساتھ ساتھ فیصل واوڈا کو تمام مراعات بھی قومی خزانے میں واپس جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا ۔ درخواست گزار نے عمران خان کو بطور پارٹی چیئرمین بھی ہٹانے کی درخواست کی ہے ۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد سنایا ہے ، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنا ثابت ہو گیا ہے ، جس کیلئے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کیوں نہ پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈز ضبط کر کے ان کے خلاف الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کی جائے ۔

 

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن فیصلے پر عدالت جانے کا فیصلہ