الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی ٹی آئی کیلئے انتہائی برا ثابت ہو گا ، سربراہ پلڈاٹ

الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی ٹی آئی کیلئے انتہائی برا ثابت ہو گا ، سربراہ پلڈاٹ

اسلام آباد (نیا ٹائم  ) جمہوریت اور گورننس کے امور پر نظر رکھنے والی تنظیم پلداٹ (پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سنایا جانے والا فیصلہ پی ٹی آئی کیلئے انتہائی  برا ثابت ہو گا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کئے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں احمد بلال محبوب نے کہا کہ فیصلے سے تصدیق ہوئی کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ، غیر ملکی فنڈنگ بھی ممنوعہ فنڈنگ کا ہی حصہ تھی ، تیسرا اکاونٹس سٹیٹمنٹس پر پارٹی چیئرمین کی جانب سے داخل کیا گیا بیان حلفی بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے ۔ سربراہ پلڈاٹ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اگلے مرحلے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔

واضح رہے آج الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے 8 سالہ پرانے کیس کا فیصلہ سنایا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ہے ۔ جس پر پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کیوں نہ پارٹی کے ممنوعہ فنڈز ضبط کر لئے جائیں ، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی کرے ۔

 

الیکشن کمیشن فیصلہ نے عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیا ، رانا ثناء اللہ