الیکشن کمیشن فیصلہ نے عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیا ، رانا ثناء اللہ

الیکشن کمیشن فیصلہ نے عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیا ، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نیا ٹائم  ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے عمران خان کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں کر دی ہے ، تحریک انصاف غیر ملکی سپانسرڈ ثابت ہو چکی ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق ایسی پارٹی کے خلاف 15 دن میں ڈکلیریشن جاری کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ سپریم کورٹ سے ڈکلیریشن برقرار رہنے کی صورت میں پارٹی ختم ہو جائے گی ۔

رانا ثناء اللہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف عمران خان نے  بلا جواز گھٹیا اور بازاری زبان استعمال کی  تاہم چیف الیکشن کمشنر نے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے دانائی سے کام لیا جس کیلئے وہ اور ان کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے ۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں فتنہ خاج مستند جھوٹا انسان ثابت ہو گیا ہے ، عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک میں امن و امان قائم ہو ۔

دوسری طرف وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایک آئینی ادارے نے عمران خان کو چور اور جعلساز قرار دیا ہے ۔ معاملہ وفاقی حکومت کے پاس آنے پر قوم دیکھے گی کہ غیر ملکی فنڈز پر چلنے والی پارٹی کے حوالے سے قانون پر عملدرآمد کریں گے ۔

 

اٹھارہ رکنی پنجاب کابینہ تشکیل ، ق لیگ کو کوئی وزارت نہ ملی