ایشیا کپ کرکٹ، پاک بھارت دوبارہ آمنے سامنے

ایشیا کپ کرکٹ، پاک بھارت دوبارہ آمنے سامنے

دبئی (نیا ٹائم  سپورٹس ڈیسک )ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ 2022 کا شیڈول جاری کر دیا ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سے قبل ہی روایتی حریف پاکستان اور بھارت  دو میچز میں آمنے سامنے ہوں گے ۔

شیڈول کے مطابق ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کرے گا ۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارتی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ تیسری ٹیم کوالیفائنگ راونڈ کے بعد انہیں جوائن کرے گی ۔ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہوں گے ، پہلے مرحلے میں سنگا پور ، متحدہ عرب امارات ، ہانگ کانگ اور کویت کی ٹیمیں کوالیفائر راونڈ کھیلیں گے اور ان میں سے کوئی ٹیم ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکے گی ۔

شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو میزبان سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی کے میدان میں مد مقابل ہوں گی ۔

دو ستمبر کو پاکستان ٹیم کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ کرے گی جس کے بع دپہلے مرحلے میں دونوں گروپوں سے دو دو ٹیمیں سوپر فور میں جائیں گی ۔ ہر ٹیم تین تین میچز کھیلے گی ۔

سپر فور میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 ستمبر کو میچ کا امکان ہے ، ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

واضح رہے ایشیا کپ سری لنکا میں کھیلا جانا تھا تاہم خراب معاشی حالات اور مظاہروں کے باعث ایونٹ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

17 سال بعد انگلینڈ کی میزبانی، پی سی بی نےشیڈول جاری کردیا