• Friday, 30 September 2022
کم عمر کی شادی کے کیس میں عدالت نے میڈیا کو کیا حکم دیا

کم عمر کی شادی کے کیس میں عدالت نے میڈیا کو کیا حکم دیا

کراچی(نیاٹائم)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کورٹ نے کم عمری کی شادی کے حوالے سے کیس میں میڈیا کو متاثرہ بچی کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھنےکا حکم دے دیا۔

 

کراچی کی مقامی کورٹ نے لو میرج کرنے والی لڑکی کا نام نہ ظاہر کرنے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو منظور کیا۔کورٹ نے اپنے آرڈر میں کہا کہ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ میں ہے کہ شناخت، ایڈریس اور تصویر شائع کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

 

کورٹ نےآرڈر دیا کہ تمام میڈیا پرسنزمتاثرہ بچی کی شناخت چھپانے کو یقینی بنائیں، بچی کے بارے جو انفارمیشن پہلے پبلک ہوئیں انہیں مزید وائرل ہونے سے روکا جائے۔کورٹ نے اپنے احکامات تمام میڈیا ریگولیشنز کو بھی ارسال کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 

ڈیفنس میں ہونے والی سولہ لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا