عالیہ بھٹ کولوگوں کےکیاسمجھنےپراچھالگتاہے

عالیہ بھٹ کولوگوں کےکیاسمجھنےپراچھالگتاہے

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اچھا لگتا ہے جب انہیں بے وقوف کہا جاتا ہے اور لوگوں کی انکےمیمزبناتےہیں۔

 

انڈین  میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اعتراف کیا کہ لوگ انہیں احمق کہتے ہیں جس کا انہیں بھی علم ہے،عالیہ نے کہا 'مجھے سچ میں بہت ہی  پسند ہے جب لوگ سوچتے ہیں کہ میں  احمق ہوں کیونکہ پھر مجھ پر بے شمار میمز بنائی جاتی ہیں جس سے میری مقبولیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ  لوگ میری فلمیں اور کام بھی بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے مجھے اطمینان  اورتسلی ہی رہتی ہے کہ میں یقینی طور پر اداکاری کے شعبے میں بہترین  کام کررہی ہوں۔

 

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں یہ پیغام تمام نوجوان لڑکیوں کو بھی دینا چاہوں گی کہ معلومات عامہ اور کتابی ذہانت میری نظر میں ذہانت نہیں ہے، میری بات کا غلط مطلب نہیں لیجیے گا مگر مجھے یہ ہی ٹھیک لگتا ہے۔عالیہ کے مطابق دنیا میں زندہ رہنے کیلئے جذباتی ذہانت کا ہونا ضروری ہے، جو کہ  ذہانت کی اعلیٰ ترین مثال   بھی ہے۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اوررنبیرکپور میں چندماہ قبل شادی بھی ہوئی ہے اور وہ اپنی زندگی کےحوالےسے کافی خوش بھی دکھائی دیتی ہیں اوراسکا اظہار کرتی بھی نظر آتی ہیں۔

 

جھانوی کپور کو کن ناموراداکاروں کی ہیروئن بننا عجیب لگےگا