جھانوی کپور کو کن ناموراداکاروں کی ہیروئن بننا عجیب لگےگا

جھانوی کپور کو کن ناموراداکاروں کی ہیروئن بننا عجیب لگےگا

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بالی وڈ کے تین بڑے خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر کے مدمقابل کاسٹ کیا جاتا ہے تو انہیں کافی  عجیب محسوس ہوگا۔

 

انڈین  میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں 25 سالہ جھانوی کپور نے کہا شاہ رخ خان، سلمان اور عامر بالی ووڈ کے بہت بڑے ستارے ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا بہت شوق ہے اور میں کرنا بھی چاہتی ہوں۔جھانوی نے کہا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو ان تینوں کے ساتھ کام نہ کرنا چاہے تاہم اگر میں ان کے مدمقابل ہیروئن آئی تو یہ تھوڑا ساعجیب لگے گا۔

 

انہوں نے کہا  کہ مجھے لگتا ہے کہ میری آن سکرین کیمسٹری اداکار رنبیر کپور اور ورون دھون کے ساتھ زیادہ بہتر رہے گی، میں ان کے ساتھ فلموں میں اچھی دکھائی بھی  دوں گی۔جھانوی کا کہنا تھا کہ مجھے عالیہ بھٹ بہت پسند ہیں اور انہوں نے مجھے اداکاری اور اپنی شخصیت سے بے حد متاثر کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ اداکارہ جھانوی کپور نے 2018 میں فلم دھڑک سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور ان کے ہمراہ شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر نے مرکزی کردار  بھی نبھایا تھا۔

 

اداکارہ دیا مرزا کی بھانجی کار حادثے میں چل بسی