وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی راجن پورآ مد

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی راجن پورآ مد

راجن پور(نیاٹائم)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری  پرویزالٰہی کی راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے شاہ پورآمد ہوئی ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الٰہی نے ریسکیو آپریشن سنٹر شاہ پور کا دورہ کیااورسیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی، چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی  لیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک بھی  تقسیم کیےہیں۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔متاثرہ افراد کی جلد بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے۔مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سیلاب کے باعث جن لوگوں کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت نے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

 

چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے۔مالی امداد کسی کی جان کانعم البدل نہیں۔آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔اس موقع پر نصراللہ دریشک، حسنین بہادر دریشک،محسن لغاری،فاروق امان اللہ دریشک،اویس خان دریشک،کمشنر ڈیرہ غازی خان،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔

 

رحیم یارخان میں خوفناک بس حادثہ