• Thursday, 29 September 2022
پولیس کا کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کادعوی

پولیس کا کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کادعوی

کوئٹہ (نیاٹائم) ڈی آئی جی خضدار نے آرمی ایوی ایشن کے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کادعوی کردیا۔ڈی آئی جی کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلومیٹر دورعلاقےسےملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ کہلاتا ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کہتےہیں کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے مل چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیاتھا جس کی تلاش کاسلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری تھا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی فلکی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوارتھے۔

 

آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل تھے۔

 

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ، پارٹی قائدین کی کپتان سے ملاقات