لاپتہ بچی کی لاش پراسرار حالات میں برآمد

لاپتہ بچی کی لاش پراسرار حالات میں برآمد

 راولپنڈی(نیاٹائم)تھانہ دھمیال کے ایریا گرجا روڈ سے لاپتہ بچی کی لاش پراسرار حالات میں زیرتعمیر مکان کے زیرزمین واٹر ٹینک سے ملی ہے۔

 

پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی ۔ سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری رات گئے لاش ملنے پر خود بھی وہاں گئے اورانوسٹی گیشن کیلئے پولیس ٹیمیں بنادی ہیں۔پولیس کے مطابق گرجا روڈ کی آبادی میں رہائش پذیر سات سالہ بچی گھر سے کھیلتے ہوئے باہر آئی اور غائب ہوگئی جس کی تلاش کی گئی تو بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا جس پر لواحقین نے سوموار کی رات پولیس سے رجوع کیا تو ایریا میں بڑے پیمانے پر بچی کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا ۔

 

پیر اور منگل کی درمیانی رات بچی کی نعش گھر کے پاس زیر تعمیر مکان کے زیر زمین واٹر ٹینک سے برآمد ہوئی ۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی ہے ۔بچی کے حوالے سے خبر ملتے ہی سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ اور ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض کے ساتھ موقع پر گئے اور وقوعہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنی سربراہی میں فرانزک ایکسپرٹ کے ذریعے جائے وقوعہ سے ثبوت اکھٹےکیے اور واقعے کی انوسٹی گیشن کیلئے اسپیشل ٹیمز بنائی۔

 

کراچی : لین دین کے تنازع پر پڑوسی نے بچی اغوا کر لی