رحیم یارخان میں خوفناک بس حادثہ

رحیم یارخان میں خوفناک بس حادثہ

رحیم یار خان (نیاٹائم) بےقابومسافربس نے تباہی مچادی، رحیم یارخان میں مسافر بس ریلوے پھاٹک پر بے قابو ہوگئی،بس نے بند پھاٹک کو توڑ کر 5 افراد کو کچل دیا،حادثےکے نتیجےمیں 1 جاں بحق 4 زخمی، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

نمائندہ نیاٹائم کےمطابق حادثہ ترنڈہ سوائے خان ریلوے پھاٹک پر پیش آیا ہے جہاں مسافر بس کی بریک فیل ہونے کے باعث مسافر بس نے پھاٹک کھلنے کے انتظار میں کھڑے افراد کو کچل دیا۔

 

پولیس کے مطابق حادثے میں 1 شخص جاں بحق، 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں لاش اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیاگیاجہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے،عینی شاہدین کاکہناہےکہ حادثہ مسافر بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ بس ڈرائیور حادثہ کے بعدموقع سے فرار ہوگیا ہے،پولیس نے مسافر بس کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہےاور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

 

القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت میں کتنی صداقت؟