شہر قائد میں رات سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری

شہر قائد میں رات سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری

کراچی(نیاٹائم)شہرقائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شپ سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پانچ اگست کی شام سے شہرقائد میں بارشیں برسانے والانظام اثر انداز ہو سکتا ہے جس دوران شہر میں معتدل بارشوں کا چانس رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارہ سے چودہ اگست کے دوران بھی کراچی میں بادل بارش سکتے ہیں۔اس کے علاوہ سٹی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اورہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اس ماہ پنجاب، کشمیراورساؤتھ سندھ میں روٹین سے زیادہ بارشیں ہوں گی، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی روٹین سے زیادہ بارشوں کا چانس ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے متعلق بڑی پیشگوئی کردی