• Friday, 30 September 2022
ریٹائرڈ میجر  نے اسلام آباد ایئرپورٹ عملے کی کرپشن پکڑ لی

ریٹائرڈ میجر نے اسلام آباد ایئرپورٹ عملے کی کرپشن پکڑ لی

 اسلام آباد(نیاٹائم)قطرسے اسلام آباد آنے والے شہری نے ایئرپورٹ سٹاف کی کرپشن بے نقاب کردی، گیمنگ ڈیوائس کے عوض رشوت لینے کا کیس شہری نے نیب، کسٹمز اور متعلقہ اتھارٹیز کو بھجوا دیا۔

 

نیاٹائم کے مطابق نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کرپشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے،قطر سے شہری گیمنگ کنسول پلے اسٹیشن فائیو لے آیا جو کسٹمز سٹاف کے ہتھے چڑھ گیا، عملے نےشہری کو 69000 کا ٹیکس بتا کر پچیس ہزار روپے مبینہ رشوت مانگی۔مسافر آرمی کا سابق میجرتھا جس نے 25ہزار دینے سے انکار کیا تو کسٹمز اہل کار کی زبان سے برملا نکل گیا  کہ سابق صدر سے تو کم از کم ٹھیک ہوں۔ متاثرہ شہری نے تمام واقعہ پر ویڈیو بیان جاری کرکے کیس نیب، کسٹمز حکام اور متعلقہ اتھارٹیز کو بھجوا دیا۔مسافر نے بیان میں کہا کہ پرسنل استعمال کے لائے جانے والے پلے اسٹیشن پر کسٹمز ڈیوٹی کا پتہ نہیں تھا، کسٹمز ڈیوٹی 300 ڈالر بتائی گئی تاہم اہلکار نے کہا کہ پچیس  فیصد چھوٹ ہے جس پر ڈیوٹی باون ہزار بنی، باون ہزار کیش ڈیوٹی ادا کرنے لگا  تو دوسرا سینئر آفیسر آیا اور بھرے ائیرپورٹ پر روم میں لے گیا۔

 

مسافر نے بتایا کہ آفیسر نےروم میں جاکر 25000 روپے طلب مانگ لیے، رقم دینے پر جب اس نے کہا کہ آپ جائیں اور فکر نہ کریں تو احساس ہوا کہ وہ رشوت مانگ رہا، میں نے پاکستان کی بدنامی بننے والے ایسے عناصر کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کے تمام ثبوت اکٹھے کرکےتمام معاملہ متعلقہ اتھارٹیز کو بھجوایا تو رشوت لینے والا افسر معافی کے لیے رابطے کرنے لگا۔ریٹائرمیجر نے کہا کہ ائیرپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں، مصروف ترین ائیرپورٹ پر ملک کو بدنام کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔

 

ڈیفنس میں ہونے والی سولہ لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا