کپاس کے کاشتکاروں کے نام ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا اہم پیغام

کپاس کے کاشتکاروں کے نام ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا اہم پیغام

قصور(نیاٹائم)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پیغام دیا ہے کہ کپاس کے کاشتکار مون سون کی بارشوں کی وجہ سے فوری طورپر واٹر سکاؤٹنگ کا عمل پورا کرلے اورجڑی بوٹیوں کی تلفی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

 

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے”نیاٹائم“کوبتایاکہ حالیہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے جن کھیتوں میں زیادہ پانی جمع ہوگیا ہے اس کے نکاس کیلئے فوری بندوبست کیا جائے اور اگرکسی وجہ سے زمین سے پانی نکالنے میں دقت ہو توکھیت کے ایک جانب لمبائی کے رخ کھائی کھود کرپانی اس میں اکٹھا کردیا جائے تاکہ کپاس کی فصل متاثر ہونے سے بچ سکے۔

 

انہوں نےمزید کہا کہ بارش کی وجہ سے کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی افزائش تیزہورہی ہے تاہم کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کی طرف بھی توجہ مرکوز رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسوقت چند ایک جگہوں پر کپاس کے کھیتوں پر ملی بگ کے حملے میں اضافہ ہورہا ہے جو فی الحال ٹکڑیوں میں ہے لہذا اس پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔

 

سبزیوں کے کاشتکاروں کیلئے محکمہ زراعت کی ہدایات