داماد کی مونچھیں اور سرکے بال کاٹنے پر سسر گرفتار

داماد کی مونچھیں اور سرکے بال کاٹنے پر سسر گرفتار

رحیم یار خان(نیاٹائم)لو میرج کرنے پر لڑکی کے ورثاء نے دلہے کی مونچھیں اور سر کے بال کاٹ کرمنہ کالا کرکے رسیوں سے باندھا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے تشدد کرنے پر لڑکی کے باپ اور کزن کو دھرلیا ہے۔

 

خانپور کی بستی واحی حضرت میں ذوالفقارعلی نے اپنی کزن عابدہ سے ایک ماہ پہلے پسند کی شادی کی  اہلیہ نے کہا اب میرے والدین کو منانے آجاو دلہا جیسے ہی سسرال گیا تو دلہن کے ورثاء نے دلہا کی پٹائی شروع کردی اور رسیوں سے باندھ کر مونچھییں اور سر کے بال کاٹ دیے بات یہاں ختم نہ ہوئی اس کے بعد انہوں نے منہ کالا کردیا پولیس نے اپنی عدالت لگا کر انسانیت سوز تشدد کرنے کے الزام میں لڑکی کے باپ اور کزن کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا ہےقانون کے مطابق بغیر کسی دباؤ میں آئے ہرممکن کارروائی عمل میں کائی جائے گی،دلہا کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انصاف کی توقع رکھتا ہوں۔

 

مسلح افراد نے پولیس ملازم کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی

داماد کی مونچھیں اور سرکے بال کاٹنے پر سسر گرفتار